پشاور: میں واقع اسلامیہ کالج کے لیکچرار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آج بروز منگل 21 فروری کو خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم غائب ہوگیا تھا اور کرک میں روپوش تھا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی
ملزم شیر محمد اسلامیہ کالج میں چوکیدار تھا۔ اتوار 19 فروری کی صبح پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ملزم نے لیکچرار بشیر احمد پر فائرنگ کردی تھی، جس سے بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔