اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام تین روز اسلامیننر ایجوکیشنل ایکسپو کا آغاز

اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام تین روز اسلامیننر ایجوکیشنل ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔ اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ میں منعقدہ تین روزہ اسلامیننر ایجوکیشنل ایکسپو کے پہلے روز کا افتتاح فوڈ سیکرٹری جناب ظریف المانی نے کیا۔
اس موقع پر سابق وائس چانسلر جامعہ ہندسیہ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد، پرووسٹ میاں محمد کمال اور ناظم کیمپس اسفندیار ربانی ،جنرل سیکرٹری تقویم الحق بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر نور محمد نے سیرت النبیؐ کے موضوع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر نور محمد، پرووسٹ کمال ناظم جامعہ عادل احمد نے سیرت النبیؐ کوئز مقابلہ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء میں کیش پرائزز تقسیم کیں۔ مہمانِ خصوصی نے کتب میلہ کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ بعدازاں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی ہمارے ایمان کا حصہ ہے. اور سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہوکر امتِ مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ریاست کے مراکز پر دین کا تسلط قائم نہیں کیا جاتا ہم محکمومی اور غلامی سے نجات حاصل نہیں کرسکتے۔
حکومت اور سیاست گندہ تالاب نہیں بلکہ فرضِ عین ہے اور سیرت النبیؐ کا تقاضا ہے۔ ڈاکٹر نور محمد نے مزید کہا کہ طالب علم کتاب اور قلم سے اپنا رشتہ قائم رکھیں کیونکہ ترقی  کتاب اور قلم ہی کی بدولت ممکن ہے۔ اقبال نے اپنی شاعری میں عشقِ نبویؐ اور دین پر چلنے کا پیغام دیا ہے۔ سیرت النبیؐ کوئز مقابلہ میں غازی انسٹیٹیوٹ کے طالب محیب اللہ نے پہلی،ریحان خان گلوبل کالج نے دوسری جبکہ شیر آفسر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز میں 30 ہزار 20 ہزار اور 10 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں – کتب میلہ میں ملک بھر سے 50 سے زائد پبلشرز، ادارے، بک سیلرز شریک ہورہے ہیں اور 20 تا 50 فی صد رعایتی قیمتوں پر طلبہ کتابیں خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ بلڈ کیمپ، کلچرل سٹالز، فوڈ سٹالز، کھیل سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket