Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 17, 2025

اقوام متحدہ نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان حکومت کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے 4 روزہ دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا،اس اجلاس میں پاکستان سے پی ڈی ایم حکومت کی نمائندگی حنا ربانی کھر کررہی ہیں۔
طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket