انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
سابق وزیرسید عاقل شاہ، ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن مختیار احمد اورڈی جی گلیات خالد محمود نے انعامات تقسیم کئے
پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ ختم ہوگئی، سابق صوبائی وزیر کھیل وصدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ، ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن مختیار احمد اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان، انٹر نیشنل کوالیفائید سوئمنگ کوچ موبین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں 100 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 50 میٹر فری سٹائل انڈر 14 میں احمد حسن ن پہلی، زیان نے دوسری اور محمد علی نے تیسری، 50 میٹر فری سٹائل انڈر 10 میں عبدالرافع نے پہلی، عارف وجدان نے دوسری اور طلحہ مظہر نے تیسری، 50 میٹر فری سٹائل انڈر میں بلال جبار نے پہلی، اذلان نے دوسری، ذووالفقار اور محمد اویس نے تیسری، 10 میٹر فری سٹائل انڈر میں اعزاز نے پہلی، شہریار نے دوسری اور ابوبکر نے تیسری، 50 میٹر فری سٹائل انڈر 12 میں بلال آفتاب نے پہلی، ذلان نے دوسری، محمد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوشہرہ کے صفیان کو بہترین سوئمر قرار دیا گیا۔