اورکزئی: کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے مہم شروع کر دی گئی

اورکزئی: ضلع بھر میں کانگو وائرس کے روک تھام کیلئے مہم شروع کر دی گئی ہے اورکزئی کے داخلی راستوں پر اور مال مویشی منڈیوں کے لیئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ عید الضحی تک مہم جاری رہے گی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد یونس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عالمزیب خان کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں کانگو وائرس سپرے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہمہ وقت عملے کے60 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

اورکزئی کے داخلی راستوں زیڑہ بویا، یخ کنڈاؤ اور شاہو چیک پوسٹوں پر ٹیمیں تعینات ہیں جو اورکزئی میں داخل ہونے والے مال مویشیوں پر کانگو سپرے کررہے ہیں اس کے ساتھ اورکزئی کے مختلف علاقوں کلایا مشتی میلہ فیروزخیل غلجو ڈبوری و دیگر علاقوں میں مال مویشی منڈیوں میں بھی کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اورکزئی لائیوسٹاک کے تمام عملے کو الرٹ کیا ہے عید الضحی تک یہ مہم جاری رہے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket