اورکزئی: یادگارِ شہداء خادیزئی کا افتتاح

اورکزئی: اپر اورکزئی خادیزئی کے شہداء کی یاد میں اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے بننے والے پارک کا باقاعدہ طورپرافتتاح کردیا گیا۔ جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف آمین کرنل تسنیم ڈی سی عدنان فرید ڈی پی او نثار احمد خان قبائلی مشران نے باقاعدہ طور پر فیتہ کاٹ کر خادیزئی شہداء پارک کا افتتاح کیا۔

 یہ یادگار 10 اکتوبر 2008 کو دہشتگردوں کے خلاف قبائلی جرگے میں خودکش دھماکے میں سو سے زائد شہید ہونے والے  قبائلی پاکستانیوں کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال ڈپٹی کمشنر عدنان فرید افریدی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کی موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہیدوں پر اللہ کی رحمت ہے اور وہ ہدایت پا گئے دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے ان لوگوں نے جانوں کی قربانی دی ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھناہے ۔ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گے ان قربانیوں کے بدولت آج امن قائم ہوا ہے یہ امن قائم رہیگا۔ دہشتگردی کے قبضے میں جو علاقہ تھا اب وہ امن کا گہوارہ ہے یہ پارک  اس کا زندہ ثبوت ہے۔ خادیزئی جرگے کا مقصد یہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے اس لئے ان کو شہید کیا گیا اس لئے ان کے نام پر اورکزئی سکاوٹس میں پارک بنایا  گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ روز اول سے پاک فوج نے ملک کے دفاع کیلئے جو قربانیوں دی ہیں اس میں قبائل کسی سے پیچھے نہیں ۔قبائل نے وطن کے دفاع کے لیئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اگر ضروت پڑی تو ہم وطن کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے شہداء اور غازیوں کو مزید پیکج دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket