ایبٹ آباد: ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سمر سپورٹس فیسٹیول کے تیسرے روز سکواش ووشو کے مقابلے سکواشانڈر 11فائنل میں احمد نے ہادی مغل کو دو صفر سے شکست دے دی جبکہ انڈر 15فائنل روہان نے اسماعیل کو ایک زبردست مقابلے کے بعد تین دو سےشکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ۔جبکہ اوپن کیٹیگری فائنل میں ایک کانٹے دارمقابلے کے بعد صائم طارق کو ابراہیم قادر نے تین دو سے ہرا دیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن(ر)خالد محمود تھے انکا کہنا تھا کہ کسی بھی صحتمند جسم اور صحت مند دماغ کے لئےکھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد. سے نوجوان بہت سی بے راہ رویوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے بھی خطاب کیا اور آر ایس او احمد زمان کی خدمات کو سراہا احمد زمان کا کہنا تھا کہ جیڈی اے اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے بہت جلد سپورٹس ایونٹس منعقد کئے جائیں گے اور نوجوانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس پر کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں نے احمد زمان کی خدماتکو سراہا گیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کھیلوں کے مقابلے زیادہ سے زیادہ منعقد کرائے جائیں گے جس سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم ہونگےاور کلاڑی ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔