بالاکوٹ کے پرفضا مقام شوگران میں برفباری کے بعد ونٹر ٹورزم کا آغاز ہوگیا۔ برف کی سفید چادر میں لپٹے شوگران کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا سیاح شوگران میں سکی جیپ ایڈونچر کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کر محضوظ ہوتے دکھائی دئیے۔
اس موقع پر ہوٹل ایسوسی ایشن شوگران کے نائب صدر عبدالرشید نے بتایا کہ وہ ونٹر ٹورزم کے اغاز کے بعد سیاحوں کے لیئے پچاس فیصد پیکج دے رہے ہیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں برفباری دیکھنے کے شوقین شہری بھی اس پیکج سے فائدہ اٹھا کر شوگران کی سیر کرسکیں۔
شوگران میں موجود سیاح فیملی نے بتایا کہ شوگران کو قدرت نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم کراچی سے شوگران کی سیر کے لے آئے ہیں۔ شوگران میں ہر چیز بہترین ہے اگر صوبائی حکومت شوگران روڈ کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے تو اس سے شوگران کی سیاحتی انڈسٹری کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔