چارسدہ: باچا خان يونيورسٹی کا پہلا کانووکيشن ميں گورنر خيبرپختونخوا مہمان خصوصی کانووکيشن ميں2011اے لیکر2020 تک فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کوڈگریاں دی گئيں۔ کل 525 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم۔ 62 طلباء کو گولڈ مڈلز دئیے گئے۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد، رجسٹرار ڈاکٹر خالد سعید، کنٹرولر ڈاکٹر سید علی شاہ، ڈین ڈاکٹر سلیم شاہ سمیت دیگر اساتذہ اور سٹاف نے استقبال کیا۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کانووکیشن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور بیچلر تعلیم مکمل کرنے والے 531 طلبہ و طالبات نے ڈگریاں وصول کیں۔ بہترین کارکردگی پر گورنر صاحب نے 62 طلبہ کو گولڈ میڈل دیے۔ 20 جنوری 2016 کے ناخوشگوار واقعے پر شہدا اور انکے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے انچارج گورنر سکواڈ جواد خان کو آپریشن میں اعلٰی کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انکا شکریہ ادا کیا۔
گورنر صاحب نے پاچا خان یونیورسٹی کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی مثالی کارکردگی اور طلبہ کو ڈگری وصول کرنے پر انکو مبارکباد پیش کی۔ گورنرخيبرپختونخواکا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اندھیروں میں جا کر روشنی پیدا کرنا آپکی ذمہ داری ہے۔ حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔ والدین پر بوجھ کم کرنے کیلئے انشاءاللہ فیسوں میں کمی کی جائیگی۔ میرا پیغام ہے کہ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اپنا بہترین کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے