بی آر ٹی پشاور پر شہریوں کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مزید روٹس کو جلد فعال کرنے پر ٹرانس پشاور کی جانب سے 86 مزید بسوں کا آرڈر دیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کے مطابق بسوں کی تیاری و تکمیل کا سلسلہ جاری ہے۔
بسوں کی تیاری مکمل ہوتے ہی چائینہ سے پشاور، پاکستان کیلئے روانہ کردی جائینگی۔ محمد عمیر خان نے مزید کہا کہ ان بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 244 ہوجائیگی۔مزید بسوں سے شہر میں مزید فیڈر روٹس کے ساتھ اور بھی روٹس فعال کئے جائینگے۔