تین روزہ اورکزئی جشن بہاراں 14-12 مئی کو منعقد ہوگا

پشاور: تین روزہ سپرلے میلہ (جشن بہاراں) اورکزئی 14-12 مئی کو منعقد ہوگا۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ برائے ضم شدہ اضلاع اور پاک آرمی کے تعاون سے میلے میں مختلف اقسام کی روایتی اور غیر روایتی کھیلوں کے مقابلے، سیاحت و ثقافت سے متعلق سٹالز، اور بہت سی سرگرمیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔

فیسٹیول میں چاروں صوبوں کے ثقافتی سٹالز سمیت ثقافتی کھانے کی اشیاء، کھیلوں کے مقابلوں میں نیزہ بازی، جیپ ریس، سائیکل ریس، کرکٹ، والی بال،پیراگلائیڈنگ، کراٹے، موٹو کراس ریس، بائیک ریس، رسہ کشی، پیرا جمپ، جبکہ ثقافتی شو میں محفل موسیقی، روایتی خٹک ڈانس پرفارمنس، اس کے علاوہ مقامی شعراء اپنا کلام پیش کرینگے۔ فیسٹیول میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket