جسٹس مسرت ہلالی قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر. وزارت قانون نے صدرمملکت کی منظوری سے اعلامیہ جاری کردیا۔
وزرات قانون کے مطابق جسٹس روح الامین کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سینئرترین جج ہیں اور جسٹس مسرت ہلالی کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں اداکریں گی۔
دوسری جانب صدر مملکت نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وہ یکم اپریل 2023 سے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینیئر ترین جج ہیں، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرےگا۔