جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم کاشمالی سپن وام کا دورہ

میران شاہ ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر نے شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپن وام اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا.اس دوران وہ مقامی لوگوں سے ملے اور پاک فوج کے محافظ اور مہربان ہونے کا ثبوت دیا.وہاں پر وہ ایلیٹ پولیس کے نوجوانوں سے بھی ملے اور مختلف آپریشنز کے دوران ان کی کارگردگی کو خوب سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دو لاکھ روپے انعام بھی دیا .اسی دوران انھوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی.

کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد کی خود کش حملے میں ایک ننھا معصوم بچہ زخمی ہو گیا تھا. بچے کی خیریت دریافت کرنے کے لئے جی او سی بچے کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کوتحائف دیئے اور مالی امداد بھی کی. اسی دورے کے دوران جی او سی میران شاہ ڈی ایس پی عصمت اللہ کی مرحومہ بہن کی تعزیت کے لئے ان کے گاؤں شمری پہنچے، تعزیت کے بعد انہوں نے علاقہ ہذا کے مقامی لوگوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے تدارک کیلئے مختلف احکامات صادر فرمائے۔‎

گزشتہ سال ٹریفک حادثے کے دوران سر میں چوٹ لگنے کے بعد تحصیل شیوا کا رہائشی بچہ محمد ناصر شدید تکلیف میں مبتلا تھا.اس مشکل گھڑی میں پاک فوج نے بچے کا تسلی بخش نیوروسرجری کا علاج کروایا.کھانا, رہائش, ادویات اور سفر کے اخراجات بھی برداشت کیے. جی او سی نے محمد ناصر کے گھر ان کی خیریت دریافت کی، مٹھائیاں اور مالی امداد بھی دی۔‎آخر میں جنرل صاحب نے سیف علی میں ملک عبدالقادر کے گھر پر سیف علی کے مشران اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔اس خصوصی موقع پر تحصیل شیوہ کے مقامی لوگوں نے جی او سی کی ہر ممکن مدد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، علاقے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سیکیورٹی فورسز کو اپنی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket