پشاور: محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے سے تعلق رکھنے والے خصوصی کھلاڑیوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پروقار ایوارڈتقریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور سپورٹس کمپلیکس میںمنعقد ہ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد شفیع اللہ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان ، ممبرصوبائی اسمبلی ملک واجد خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوںکو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا.
ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایورڈز سے نوازا گیا،ایوارڈز لینے والوں میں ضم اضلاع کے گلشن، چارسدہ کے ابراہیم، مردان کے آصف خان، بنوں کے سمیع اللہ خان، پشاور کے سلمان خان، ذبیح اللہ، عبداللہ جان، چارسدہ کے مسعود جان، پشاور کے زوار نور، زینب بی بی، چترال کے الطاف الرحمن، لکی مروت کے ثنا اللہ خان، ایبٹ آباد کی زینب نور، چترال کے ثنا اللہ، خیبر کی سکینہ آفریدی، پشاور کی حسنی بیگم، احسان اللہ، تربیلہ کے جاذب نوید، پشاور کے خالد خان، مردان کے محمد ادریس، پشاور کے ایاز خان، مردان کے زوار حسین، پشاور کی شہناز حسن، چارسدہ کے مثل خان، ایبٹ آباد کے اشتیاق احمد، پشاور کے حبیب اللہ، بنوں کے انجینئر عرفان اللہ، خیبر کے سید شیر علی، چارسدہ کے سید نہار عالم شاہ، مردان کے اسد اللہ، دیر پایان کے محمد بلال خان، مردان کے ذاکراور دیر پایان کے خورشید عالم شامل ۔
ان کھلاڑیوں نے ٹینس، پاور لیفٹنگ، ٹیبل ٹینس، کرچز بیڈمنٹن، دوڑ، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، بلائنڈ کرکٹ، آرچری وغیرہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہاکہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد بلاشک بڑے باصلاحیت ہیں جن پرہمیں فخر ہے اورہماری کوشش ہے کہ اپنے ان کھلاڑیوںکی بھرپورسرپرستی کریں اوران کے مشکلات کااْزالہ کریںانہوںنے مزید کہاکہ صوبائی حکومت مختلف صلاحیتوں کے حامل افرادکی سرگمرمیوں پربھی بھرپورتوجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم وقتافوقتا ان کے لیے سپورٹس ایونٹس کیساتھ ساتھ ساتھ مختلف ٹریننگ کیمپس اور آگاہی سیمینارز کاانعقاد کررہے ہیں جبکہ ہرسال قومی پیراولمپک کاانعقاد بھی برسوں سے کیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ سپیشل کھلاڑی بھی ہمارے معاشرے کے اہم جز ہیں اورعام کھلاڑویوں کے ساتھ ساتھ ان کومثبت سرگرمیون کی جانب راغب کرنا اوران کوسہولیات فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے جس کوہم احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔