صحت سہولت کارڈ سے متعلق اہم قانون یونیورسل ہیلتھ کوریج بل 2022کو خیبر پختونخوا اسمبلی نےکثرت رائےسےمنظورکرلیا۔ بل کے مطابق قومی شناختی کارڈ میں جس کا مستقل پتہ کے پی کا ہوگا ، صحت کارڈ سے مستفید ہوسکتا ہے۔
حکومت صحت کارڈ کی لئے انشورنس کمپنی کا تعین براہراست بولی کے ذریعے کرے گی۔۔حکومت صحت کارڈ کی لئے رقم کی ادائیگی انشورنس کمپنی اور انشورنس کمپنی پینل کے ہسپتالوں کو کرےگی۔اور مخصوص پالیسی کے تحت متعین شدہ پیکج کے علاوہ مخصوص طریقہ کار کے ذریعے اضافی پیکج کا اعلان کر سکتی ہے۔صحت سہولت کارڈ کی نگرانی کی لئے وزیر صحت کی سربراہی میں سنٹرل مینجمنٹ سسٹم وضع کرے گا۔ماہرین پر مشتمل پالیسی بورڈ صحت کارڈ کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کا تعین کرے گا۔