خیبر پختونخوا میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی ہے۔ ادارے کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔- صوبے کے بعض اضلاع دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ۔

بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket