پشاور: خیبر پختونخوا میں زلزلے سے حادثات کےنتجے میں 10افراد جابحق ہوئے ۔
پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات کےنتجےمیں 62 افراد زخمی ہوئے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں 55 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو1122 زخمیوں نےبروقت طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا۔ضلعی انتطامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ضروری احکامات اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری ریلیف کے مطابق پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں ساتھ رابطے میں ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 یا 1122 پر دیں