خیبر پختونخوا میں پچھلے 3 ماہ کےدوران 500 سے زائد افراد ایڈز میں مبتلا

آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے. اس حوالے سے اس موزی مرض کے حوالے سے مختلف آگاہی سیمنارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ااس حوالے سے خیبر پختوخوا میں اس مرض کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں پچھلے 3 ماہ کےدوران 500 سے زائد افراد ایڈز میں مبتلا پائے گئے۔

صوبے میں ایڈز کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 700 سے زائد ہے جبکہ 4ہزار سے زائد مرد اورایک ہزار 300سے زائد خواتین ایڈز میں مبتلا ہیں۔ 

پشاور میں 3 ہزار 593 ایڈز مریضوں کا علاج جاری ہے۔ پشاور میں سب سے زیادہ 1088 مریض ایڈز کے موزی مرض میں مبتلا ہیں۔

بنوں 839 کے ساتھ دوسرے اور شمالی وزیرستان 281 مریضوں کے تیسرے نمبر پر ہے۔ ایڈز مرض میں7.6 فیصد خواجہ سرا،5.2 فیصد میل سیکس ورکرز اور 2.2 خواتین سیکس ورکر مبتلا ہیں۔ خیبر پختونخوا کی مجموعی آبادی کا عشاریہ ایک فیصد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہے۔

خیبر پختونخوا کے 6 اسپتالوں میں ایڈز علاج سینٹر قائم کیئے گئے ہیں جہاں ان مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket