خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 392کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں 175, مردان 95،خیبر 55،چارسدہ سے 12 نئےکیسز رپورٹ۔ صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 7350 ہوگئی۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1478 ہوگئی۔ پشاور5865ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 42 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
موجودہ وقت ڈینگی کے 97 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال اور اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے آئسولیشن وارڈ میں متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ڈینگی سے ابتک 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کیلئے 12 مقامات ہائی رسک زونز قراران علاقوں میں گنج ،بڈھ بیر ،خزانہ ،تہکال ،حسن گڑھی ،پھندو،متنی ،سفید ڈھیری شامل۔