پشاور: خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔
موجودہ پولیو مہم پانچ دن تک جاری جاری رہیگی۔ جن اضلاع میں مہم جاری ہے ان میں پشاور،خیبر،نوشہرہ،مہمند،باجوڑ،سوات،ٹانک،ڈی آئی خان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔
پولیو مہم میں مجموعی طور پر 13 لاکھ بچوں کو پولیو سے بجاو کے قطرے پلائے جائینگے۔
پانچ روزہ مہم کے لئے 7ہزار681 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل گئی ہیں۔ جبکہ پولیو مہم کو یقینی بنانے کے لئے 1681 ایریا انچارج کی تعیناتی کی گئی ہے۔
مہم کی سیکورٹی کے لئے 20ہزار 152 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوبی اضلاع سے پولیو کے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔