خیبر پختونخوا :تیز آندھی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان

پشاور:خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز سے تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، اورکزئی، کرم، صوابی، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد اور پشاور میں بھی تیز اندھی اور بارش کا امکان۔
تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

 بارشوں اور تیز ہواوں کا یہ سلسلہ اگلے بدھ 22 جون کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان،  بارشوں اور آندھی کے سبب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پی دی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔ دوسری طرف  پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اورعوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket