خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات

پشاور: محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ وعجائب گھر خیبرپختونخوا نے صوبے کے ضم اضلاع میں سیاحت کے لیئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔

ضلع اورکزئی کو سیاحت کے نئے سپاٹ کے طور پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
مئی کے پہلے ہفتے میں جشن بہاراں فیسٹول منعقد ہوگا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق ضلع اورکزئی میں کئی خوبصورت اور سیاحتی مقامات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلایہ، سمانہ، گلستان قلعہ، فیروز خیل،زیڑہ اور لنڈوک سیاحوں کو دکھائیں گے۔
اس کے علاوہ نناوڑ غار،خلاوت،توئی خلہ آبشاراور سپینکئی سیاحتی مقامات شامل ہیں۔
جون 2023 تک سمانہ اورکزئی میں سیاحو ں کیلئے کیمپنگ پاڈزنصب کیئے جائیں گے۔
پاک فوج اور محکمہ جنگلات کے ساتھ شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اورمختلف ٹوورآپریٹرز اور ٹریول ایجنٹ کو اورکزئی کا دورہ، مقامی نوجوانوں کیلئے ٹورگائیڈ کی تربیتی ورکشاپ بھی منعقد ہوگی۔
اورکزئی کے سیاحتی مقامات سے متعلق گائیڈ نقشہ بھی تیارکرلیا گیا اورسیاحوں کیلئے مختلف سیاحتی سائن بورڈز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
اورکزئی میں سیاحوں کیلئے معلوماتی ڈیسک بھی نصب کردیا گیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket