خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔
سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ سرد موسم کے وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔سوات کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مینگورہ شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ شروع ہے اوربالائی علاقوں پلوگاہ، مہوڈنڈ اور گبرال میں برفباری ہورہی ہے۔
ضلع خیبر کے دور افتادہ اور حسین وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بھی پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔
وادی تیراہ میں موسم سرما برفباری کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہ
وگیا ہیں اور عوام سردی سے بچنے کے لئے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔
کنڈوی کلے لوزاکہ درہ برقمبرخیل وادی تیراہ میدان بھی برف کی سفید چادر اوڑھے ہوئے ہے جبکہ ادھر شانگلہ اجمیر سردرہ لوگے کے مقام پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ دیربالا بالا و دیر پائیں کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔