Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, March 14, 2025

خیبرپختونخوا میں برتھ سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے عوام کو درپیش چیلنجز کا نوٹس لے لیا گیا

صوبائی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا ارشد ایوب کی زیر صدارت ڈیجٹلائزیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سردار نے صوبائی وزیر ارشد ایوب کو محکمہ بلدیات کو آئی ٹی کی مد میں دی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی۔آن لائن بلڈنگ پلان اپروول سسٹم، ویلج کونسل پروفائلنگ، ای ٹی ایم اے خدمات سمیت دیگر ڈیجیٹل اقدامات سے آگاہ کیا۔برتھ سرٹیفیکیٹ کے متعلق عوام کو چیلنجز کیوں درپیش ہیں۔

برتھ سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے آئے روز عوام کو عدالتی چکر لگانے پڑ رہے ہیں صوبا ئی وزیر بلدیات ارشد ایوبکا کہنا تھا کہ برتھ سرٹیفیکیٹ کے حصول کو فی الفور آسان اور سہل بنایا جائے۔محکمہ بلدیات کے مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن سیکشن کو خواب خرگوش سے بیدار کیا جائے۔مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن سیکشن کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔تمام ملازمین کی مکمل سروس پروفائل ڈیجیٹلائزڈ کر دی جائے۔محکمہ بلدیات کی کارکردگی کی مزید بہتری ڈیجیٹلائزیشن سے جڑی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket