خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان

پشاور:خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان.

محکمہ موسمیات کے مطابق اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر،دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیر پگھلنےسے( گلاف)/ فلیش فلڈ کا  بھی خدشہ ہے۔ 

اس  حوالے سے پی ڈی ایم اےنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے اور ساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمرجنسی،ریسکیو سروسز اور سی ای ڈیلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے سازوسامان تیار رکھنے کی بھی تاقید کی گئی ہے۔

عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket