پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کا خدشہ ایک بار پھر پیدا ہو گیا۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے ایک جان لے لی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار336ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 29نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 22ہزار467 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے متاثرہ 33مریض صحت یاب ہوئے جبکہ صحت یاب افراد کی کل تعداد2 لاکھ 15ہزار409ہوگئی ۔
پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار124ہے اورگزشتہ جوبیس گھنٹوں میں پشاور سے 09نئے کورونا کیس رپورٹ ہو ئے۔
پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد83ہزار978ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 701کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد722ہو گی ہے۔