دو طرفہ تجارت،دیگر مسائل کے حوالے سےپاک-افغان فلیگ میٹنگ کا انعقاد

پشاور: افغانستان سائیڈ طورخم گمرک میں پاکستان حکام اور افغانستان حکام کے درمیان دو طرفہ تجارت اور دیگر مسائل کے حوالے سے فلیگ میٹنگ منعقد ہوا۔
طورخم گمرک میں پاک افغان حکام کے درمیان میٹنگ دو طرفہ تجارت. گاڑیوں کی کلئیر نس تیز کرنے. دونوں اطراف سے گاڑیوں کے ساتھ کنڈیکٹر جانا اور مریضوں کو درپیش مشکلات اور دیگر مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی. فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے حکام نے مزکورہ مسائل مشترکہ طور پر خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
افغانستان طورخم گمرک میں منعقدہ فلیگ میٹنگ میں پاکستان حکام کی طرف سے طورخم کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر رضوان خان اسسٹنٹ کلکٹر یاور حیات این ایل سی کے کرنل ریٹائرڈ ستار خان. طورخم بارڈر سیکورٹی فورسز حکام طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری. طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے صدر حاجی ریاض شینواری. طورخم کسٹم کلیئرنس کے سینئر ایجنٹ حاجی ظہیر اللہ شینواری تحصیلدار زیب اللہ آفریدی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کمانڈر عدنان آفریدی کے علاوہ دیگر آفیسرز بھی موجود تھے. جبکہ افغانستان حکام کی طرف سے طورخم گمرک حکام اور دیگر بارڈر سیکورٹی حکام موجود تھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket