رزمک: تحصیل انتظامیہ رزمک شمالی وزیرستان نے کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹس، نان رجسٹرڈ اور فزیکل ویریفیکشن کے بغیر گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا.
اس سلسلے میں تحصیلدار رزمک شیربہادر سمیت دیگر حکام نے بمقام ڈنکن پوسٹ 192 ونگ پوسٹ کیساتھ مل کر کاروائیاں کیں جس میں 2 فزیکل ویریفیکشن کے بغیر سٹیٹ کار مالکان سے شناختی کارڈ لے لی گئیں جن کو کل بروز جمعہ اسسٹنٹ کمشنر رزمک کے دفتر کو برائے کارروائی ویریفیکشن کیلئے حاضر ھونے کیلئے طلب کر لیا گیا. جبکہ کئی گاڑیوں کے مالکان کو متنبع کردیا گیا.
واضح رہے کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ پختونخوا ریڈیو رزمک جمعرات کو رزمک ڈویژن کے عوام الناس کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کالے شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ، غیر قانونی نمبر پلیٹس، نان رجسٹرڈ اور فزیکل ویریفیکشن کے بغیر گاڑیوں، رکشوں، موٹر سائیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔