سرسبز پاکستان، ٹورازم بمقابلہ ٹیررازم اور وزیر اعظم کا دورہ پشاور

سرسبز پاکستان، ٹورازم بمقابلہ ٹیررازم اور وزیر اعظم کا دورہ پشاور
عقیل یوسفزئی

وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک نمائندہ تقریب کے دوران اگر ایک طرف پاکستان کو درپیش بعض مسائل پر کھل کر قومی بیانیہ کا دفاع کیا تو دوسری طرف انہوں نے سرسبز پاکستان نامی قومی پراجیکٹ کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی زرعی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. دونوں اہم ریاستی شخصیات نے قومی ضروریات کے تناظر میں اپنی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی یوں اس پراجیکٹ کا قومی سطح پر سوشل میڈیا کے ذریعے خیرمقدم کیا گیا. یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ موجودہ سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کو ایک سرسبز ملک بنانے اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ایجنڈے پر یکسوئی سے کام کرتے ہوئے اب عملی اقدامات کا آغاز کرچکی ہے اور اس مہم کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے.
دوسری جانب وزیراعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منگل کو پشاور کا دورہ کیا اور متعدد اہم اعلانات کر دیے. انہوں نے شرپسندوں کی جانب سے جلانے والے ریڈیو پاکستان کی حدود میں ایک جدید سنیما گھر کے قیام کا اعلان کیا. اس کے علاوہ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں اداروں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے علاوہ فاٹا یونیورسٹی کی فیز ون کا افتتاح بھی کیا.
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے امن کے لئے فورسز کے علاوہ خیبر پختون خوا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختون خوا کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.
قبل ازیں کور کمانڈر پشاور نے شندور (چترال) فیسٹیول 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے قومی قیادت اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فورسز نہ صرف مسلسل قربانی دے رہی ہیں بلکہ ماضی کے مقابلے میں اب حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں. کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ خیبر پختون خوا کو ماضی کی طرح پھر سے بدامنی میں دھکیلنے کی اجازت کسی بھی قیمت پر نہیں دی جائے گی اور صوبے میں پبلک پرائیویٹ سیکٹرز کے ذریعے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں اکنامک، سپورٹس اور کلچرل زونز کا قیام بھی شامل ہیں.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket