سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن. کئی گھنٹوں بعد بازیاب ہونے والے سیاحوں کا پاک فوج سے اظہار تشکر۔
خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے لیکن پاک فوج نے ہمیں بچا لیا۔ بزرگ خا تون کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں۔
پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہسپانوی سیاح بھی پاک فوج کے مشکور۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کر لیا۔
ہسپانوی سیاح نے کہا کہ ہم کافی مشکل میں تھے،بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی۔
ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ شکریہ پاکستان آرمی، ہسپانوی جوڑے کا اردو میں اظہار تشکر۔
ریسکیو پائلٹ نے کہا کہ 24 گھنٹوں سے وسم کافی خراب تھا لیکن مائوں،بہنوں،بچوں اور بزرگوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے۔ محصور افراد ہماری مدد کا انتظار کر رہے تھے۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور دعائوں سے ہم ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوئے،پائلٹ