شمالی وزیرستان: غلام خان میں سیلابی ریلے نے دو افغان خواتین کی جان لے لی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک افغان خاندان خوست سے انٹری کے زریعے غلام خان کے راستے پاکستان آیا تھا ۔ بدنصیبی سے سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔ افغانستان سے آنے والے ٹوچی دریا میں شدید طخیانی میں افغان خاندان کی دو خواتین بہہ کر جانبحق ہو گئیں جبکہ تین مرد زخمی۔
شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے ٹوچی، دریائے کھیتو اور دریائے کرم میں شدید سیلاب اور طغیانی نے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔سیلابی ریلوں کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی چاولوں کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔