شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے 7 سپاہی شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہادت حاصل کرنے والوں میں حوالدار طارق یوسف، سپاہی سلیمان وقاص، سپا ہی جنید علی، سپاہی اعجاز حسین ، سپاہی وقار احمد سپاہی میحد جواد امیر، سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket