ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم، دفعہ 144 کا نفاذ

ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں اعلامیہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ضلع خیبر میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،گاڑیوں کے سیاہ شیشوں پر ہوگا۔غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، غیرمجاز/غیرقانونی اجتماع پر پابندی عائد.دفعہ 144 کا نفاذ 11 دسمبر تک ہوگا۔خلاف ورزی پر پولیس تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائیگی۔ ضلعی پولیس سربراہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر جمرود باڑہ اور لنڈیکوتل کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket