این اے 22مردان میں 4، این اے 24چارسدہ میں 4اور این اے 31پشاور میں 8امیدوار شامل ہیں۔ان انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 979پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 429، خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 351جبکہ 199پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنوں میں مجموعی طور پر 745پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 234حساس قرار دئے گئے ہیں، پشاور۔۔سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز پرائیذائیڈنگ افسران کو ہفتہ کے دن حوالہ کرکے ان کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیا جائیگا،
اس حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لئے تمام ریٹرننگ افسران نے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کئے ہیں تاکہ یہ مرحلہ بھی بہتر طریقے سے انجام پائے. انتخابی نتائج مرتب کرنے اور پولنگ عمل سے متعلق تمام پرائیذائیڈنگ افسران سمیت تمام پولنگ عملہ کو خصوصی تربیت دیدی گئی ہے.۔میڈیا کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ایک گھنٹہ تک غیرحتمی نتائج نشر کرنیکی اجازت نہیں ہوگی.
صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی نے تمام ووٹرز بالخصوص خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ کے دن بلاخوف و خطر اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں میں جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں.