عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے عہدیدار نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ملک پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی خصوصی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ سیلاب کی آفت سے متاثرہ پاکستان کو دو ارب ڈالر کی خصوصی امداد فراہم کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجنل ڈپٹی چیئرمین مارٹن ریزر نے پاکستان کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے جانی نقصان پر انہیں دلی افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لوگوں کی بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ورلڈ بینک نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے سیلاب سے متعلق امداد کے لیے 850 ملین ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 2 بلین ڈالر کے اعداد و شمار میں وہ رقم شامل ہے۔
پاکستان میں 14 جون سے اب تک جاری مون سون کی موسلا دھاربارشوں سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں میں1638 سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔