لکی مروت :- لکی مروت پولیس، سیکورٹی فورسز، کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(CTD) بنوں ریجن اور حساس اداروں کا تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقہ میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ اپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسامہ ہلاک ، اسلحہ ایمونیشن برامد۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف بم حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ نورنگ اور تھانہ غوریوالہ بنوں سنگم کے قریب واقعہ سرحدی علاقہ میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ جس پر لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز معہ سی ٹی ڈی پولیس دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔
فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی. فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے ایس ایم جی اور ایمونیشن برامد کر لی گئی۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت، واحید اللہ عرف اسامہ ولد نجیب اللہ سکنہ کوٹکہ گل اختر کلہ سے ہوئی ہے. سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے. ہلاک دہشت گرد حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت متعدد دہشت گردی کے مقدمات میں لکیمروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا۔