پشاور: محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں 3 ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گئیں۔ جبکہ 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا۔
ریسکیو ڈئریکٹر ،ڈاکٹر خطیر احمد کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گی اورریسکیو 1122 کیجانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے۔ریسکیو1122 مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کریں گے۔
عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔۔ ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔