نوشہرہ:-حالیہ سیلاب میں پولیس اہلکار اپنے گھر والوں اور مال و اسباب کو بے یار ومددگار چھوڑ کر عوامی خدمت کو ترجیح دی جو کہ لائق قابل تحسین ہے۔سیلاب سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ آپ کے ساتھ ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کا سیلاب سے متاثرہ اہلکاروں کو امداد دیتے ہوئے خطاب۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ذہنی پریشانی سے بچنے کیلئے اُن کی بھر پور راہنمائی اور مدد کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ضروریات زندگی کا مکمل پیکج تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خود سیلاب سے متاثر ہونے کے باوجود آپ عوام کی حفاظت کیلئے سیلاب کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دیکر اُنکو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے ۔دوران سیلاب اپنے گھر والوں اور مال و اسباب کو بے یار مددگار چھوڑ کر عوام کے جان و مال کی خدمت کیلئے سر گرم رہے جو قابل تحسین ہے۔مشکل کے اس گھڑی میں محکمہ آپ کے ساتھ ہے۔انشاءاللہ متاثرہ پولیس اہلکاروں کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔