نوشہرہ میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

نوشہرہ: ضلع بھر میں آج سے 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظام کیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے 1719 افسران و جوانان سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات۔جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے موجودہ حالات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کو فراہم کردہ سیکورٹی چیک کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیو ویکسینیشن ٹیموں اور ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی اور انکو نوشہرہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون اور حفاظت کا یقین دلایا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔SDPOs اور SHOs کو پولیو ورکرز کو مہیا کردہ سیکورٹی کی وقتاً فوقتاً چیکنگ اور آخری ٹیم کی واپسی تک میدان عمل میں رہنے کے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پولیس افسران اور جوانان کو کہا گیا ہے کہ اپنی اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بناکر پولیو مہم کو امن وامان کے ماحول میں اختتام پذیر کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket