پشاور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے7 ویں قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ (میز/ ویمنز) ایلائیٹ اور جونیئر مقابلے 17 فروری سے پشاور میں شروع ہورہے ہیں صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز‘کامرس‘ٹیکنیکل ایجوکشن اور ریونیو عدنان جلیل ناردرن بائی پاس پر ریس کا افتتاح کریں گے۔
قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ کے مقابلے بیس فروری تک پشاور میں جاری رہیں گزے یہ ریس ناردرن بائی پاس روڈ (موٹروے) پشاور پر ہوگی جس کے لئے تمام تیاریاں و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.
ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں بائیکستان‘ گلگت بلتستان‘ اسلام آباد‘آرمی‘واپڈا سمیت دیگر الحاق شدہ یونٹس کی ٹیمیں شامل ہیں یہ سرکٹ ریس ہے جو ایشین اور یو سی آئی قوانین کے تحت کھیلی جارہی ہے 13.5 کلومیٹر کا ایک لوپ ہوگا‘ہر کیٹیگری کا اپنا چیمپئن بنے گا اور اسے ٹرافی اور میڈل سے نوازا جائے گا‘اختتامی تقریب بیس فروری کو سہ پہر منعقد کی جائے گی‘ جون میں تھائی لینڈ میں ہونیوالی انٹرنیشنل روڈ سائیکل ریس کے لئے بھی یہ ریس انتہائی اہمیت کی حامل ہے ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو یہاں جج کیا جائے گا اور بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تیار کی جائے گی جو تھائی لینڈ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔