نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا نوٹیفیکیشن کےمطابق بجلی 1 ماہ کیلئے 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

قیمت میں اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ سی پی پی اے نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 31 مارچ 2022 کو درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket