اسلام آباد. وزرات خارجہ نے متعدد ممالک میں سفیروں کے تقرر اور تبادلے کر دیے. فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات کے لیے سفیر تعینات- رضا بشیر تارڑ جاپان کے لیے سفیر تعینات جبکہ عاصم افتخار احمد فرانس کے لیے سفیر تعینات۔
مس عائشہ فاروقی آئرلینڈ کے لئے سفیر تعینات، علی جاوید اٹلی کے لیے سفیر تعینات، آصف میمن ہنگری، جنید یوسف کو ترکی میں سفیر تعینات کردیا گیا۔
آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری دے دئی گئی ۔آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں.سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینگے. عامر آفتاب قریشی یونان میں نئے سفیر تعینات۔عامر آفتاب اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری افغانستان ہیں۔فواد شیر جدہ میں او آئ سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے۔