وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: سوات میں خواتین ہاکی ٹرائلز کا انعقاد


پشاور:وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، سوات میں خواتین ہاکی ٹرائلز کا انعقاد۔

گزشتہ روزشہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام مکان باغ ہاکی گراؤنڈ میں خواتین ٹرائلز شروع ہوئے جس میں کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹرائلز نیشنل کھلاڑی ضیاء الرحمان بنوری کے زیرنگرانی منعقد ہوئے۔  ٹرائلز میں سوات ریجن کی سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان نے کہا کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیاد مقصد ملک بھر میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اس پروگرام میں بارہ مردوں کے جبکہ 10 خواتین کے مختلف گیمز شامل ہیں اور ہاکی کا ایونٹ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ان گیمز میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جائے کیونکہ میرٹ پر انتخاب ہی سے قومی اور بین الا قوامی سطح پر میڈلز جیتنے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں مردوں کے ٹرائلز آج ہونگے۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن سوات خواتین یوتھ ونگ کی شاہ عزت بی بی مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان، مس شگفتہ، ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ماریہ ثمین سوات ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سوات خواتین یوتھ ونگ کی شاہ عزت بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں خواتین کی ہاکی ٹرائلز میں بچیوں کی زیادہ تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور ساتھ ہی حکومت کی مشکور ہوں  اس بہترین ایونٹ کے انعقاد پر۔ اس قسم کی سرگرمیوں سے ان بچوں کی چھپی  ہوئی صلاحیتیں سامنے آسکتی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket