وزیر اعلیٰ محمود خان کا ٹانک سیلاب زدگان کیلئے 20 کروڑ روپے کا اعلان

ٹانک: وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا سیلاب سے متاثرہ گاؤں پائی کا دورہ کیا اور اس موقع پرسیلاب زدگان کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی کا بیس کروڑروپے پائی کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔  سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں 10 لاکھ جبکہ متاثرہ افراد میں تین تین لاکھ کے چیک تقسیم کیے۔ 
وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ ہیلی کاپٹر سے فضائی جائزے سے ایسے معلوم ہوا جیسے ٹانک میں سڑکیں نہیں ہیں۔ 
 انھوں نے کہا کہ ٹانک کو منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا وہ ہی اسکے ذمہ دار ہیں۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے دورہ ٹانک کے موقع پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر بھی موجود تھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket