وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کرینگے

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور حکومت کی بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ (جمعہ کو) وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔

وزیر قانون فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  (جمعہ کو) کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس کے بعد وہ  رات ہی قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہی ہوگا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے ازد خودنوٹس سے متعلق کیس کے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ 9 اپریل کو ووٹنگ کا حکم دیا ہے جبکہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket