وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام تیکنیکی کورس مکمل

پاک فوج شمالی وزیرستان میں امن و امان بحال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھی شب و روز کام کر رہی ہے. انہی جاری کردہ پراجیکٹس کی کڑی کا ایک اور پراجیکٹ آج بخیر و عافیت اپنی تکمیل کو پہنچا. جس میں وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (WITE) میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام جاری چوتھا کورس جو کہ 6 ماہ پر محیط تھا اختتام پذیر ہوا. پورے شمالی وزیرستان سے 100 سے زائد طلباء کو مندرجہ ذیل چار شعبوں میں فنی تعلیم دی گئی:-
‎کمپیوٹر کورس
‎الیکٹریشن کورس
‎آٹومکینک کورس
‎ویلڈر کورس
‎اس سلسلے میں تقریبِ تقسیم اسناد وزیرستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نورک میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے اقبال وزیر، برگیڈیر عثمان حیدر، بریگیڈیئر مظفر حسین، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او فرحان خان و دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ والدین اور علاقے کے ملک و مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
‎مہمانانِ خصوصی نے وزیرستان کے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور تمام طلباء کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ انکے شعبے کے مطابق لیپ ٹاپ اور ٹول کٹس بھی تحفے میں دی گئیں ، علاوہ ازیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
‎کورس کے طلباء کو مفت تعلیم کے علاوہ ماہانہ وظیفہ اور رہائش کی سہولت بھی میسر تھی۔
‎طلباء کے والدین اور علاقے کے مشران نے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کورسز جاری رکھے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو با اختیار روزگار مل سکے اور معاشرے کا مثبت حصہ بن سکیں۔
یاد رہے کہ اسی طرح کا خواتین کا ووکیشنل ٹریننگ پچھلے مہینے میران شاہ میں اختتام پذیر ہوا تھا جس میں 75 خواتین کو سلائ، کڈائ اور بنائ کی فنی تعلیم دی گئ تھی۔ بہت جلد دونوں سینٹرز میں اگلے کورسز کا آغاز ہو گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket