کمیٹی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اکرم خان درانی کی رہائشگاہ بنوں میں جاری ہے، اجلاس کے بعد جرگہ وزیرستان جائے گا اور احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کریگا۔
مسلم لیگ ن کے صوبائ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، ترجمان اختیارولی خان اور عمران آفریدی شامل ہیں۔ نجم الدین خان، میاں افتخار حسین، سکندر شیرپاو اپنی اپنی جماعتوں کی نمائیندگی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر شاہ، فیاض خان، مختیار باچہ اور عطاءالحق درویش بھی شریک ہیں۔