پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز نے پشاور میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کا دن منایا

پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈز نے شیخ زید اسلامک سنٹر یونیورسٹی آف پشاور کے اشتراک سے پیوٹاہال یونیورسٹی آف پشاور میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی کا دن منایا جس میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنمإ ، مختلف ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ , ڈین فیکلٹیز اور دیگر مکتبہ فکر خواتیں و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع مقررین میں شیخ زید اسلامک سنٹر کے ڈاٸریکٹر پروفيسر ڈاکٹر رشید احمد، پاکستان سٹڈی سنٹرپروفيسر ڈاکٹر فخر الاسلام، پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے چٸرمین قاری روح اللہ مدنی، پشاور یونیورسٹی کے واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت جو اللہ تعالی نے پاکستان کی صورت میں عطا کی اس ملک جیسا اور اس ملک جیسی آزادی کسی اور ملک میں دیکھنے میں نہیں اتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور بقإ کے لیے ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت کرنی ہو گی اور اتفاق اور اتحاد و یکجہتی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ ہر ادارے اور ہر فرد کو اپنی زمہ داری نبھانی ہو گی اور دوسروں کے کام میں مداخلت سے گریزکرناہو گا۔ 1973 کے آٸین اور پیغام پاکستان کے اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمیں اپنے اداروں اور بلخصوص دفاعی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی بقإ اور ترقی کو آگے بڑھانا ہو گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket