پاک کونسل آف ورلڈ ریلجنز فیتھ فرینڈز کے زیر اہتمام جواٸنٹ عید الفطر تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مسلمانوں کے تمام مسالک کے علاوہ تمام مذاہب کی مذہبی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے چٸیرمین قاری روح اللہ مدنی نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ مہمانان گرامی میں بشپ ہمفری سرفراز پیٹر, کرسچن برادری سے پادری جوزف جان، پاسٹر انجم جاوید اور سر سہیل ہندو کیمیونٹی سے پنڈت شام لال نٸیر چھوٹے لعل انیل کمار اور مسلم کیمیونٹی کی طرف سے ممتاز عالم دین حافظ عبدالغفور، مفتی جمیل عابد، مقصود احمد سلفی نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عید کا تہوار جو مسلم مذہب میں بار بار لوٹ کر آتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنا ہے۔ سماجی ہم آہنگی کا مطلب ہے کہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم میں شریک ہونا ہے۔جس کے فروغ کے لیے ہماری تنظیم عمل پیرا ہے۔ آج کی تقریب پوری دنیا کو ہمارے ملک کا یہ خوبصورت پیغام دے رہی ہیے کہ تمام مذاہب کی صوباٸی مذہبی قیادت ایک جگہ بیٹھ کر ایک دوسروں کی خوشی میں شرکت کر کہ بتا رہی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی یہ قیادت سنجیدہ بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی شراکت داری پر یقین رکھتی ہے اور مل جل کر معاشرے میں پیار محبت امن باہمی احترام کو فروغ دے رہی ہے۔