پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوگئے تھے

لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

پشاور ہائیکورٹ بار میں قتل ہونے والے سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبداللطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ لطیف آفریدی پر فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، لطیف آفریدی ایڈووکیٹ پر سیشن جج آفتاب اقبال اور ان کے خاندان کے 3 افراد کے قتل کا الزام تھا۔

لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتار کار لیا گیا ہے اور وہ انسداد دہشت گردی کے مقتول جج آفتاب آفریدی کا بھانجا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ بار میں عدنان نامی ملزم نے لطیف آفریدی پر 6 گولیاں چلائیں، انہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket